شگفتہ اعجاز شادی کی سالگرہ منانے ہسپتال پہنچ گئیں

0
188
شگفتہ اعجاز شادی کی سالگرہ منانے ہسپتال پہنچ گئیں

ہاٹ لائن نیوز : حال ہی میں سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز اور یحییٰ کی شادی کی سالگرہ تھی۔ انہوں نے اپنی شادی کی سالگرہ ہسپتال میں منائی۔

اس موقع پر شگفتہ اعجاز، ان کے شوہر یحییٰ، انکی بیٹی ایمان اور دوستوں نے ایک خوبصورت کیک کاٹا اور ساتھ کچھ خوبصورت لمحات گزارے۔ ایمان نے اپنے والدین کیلیے شادی کی سالگرہ کے کیک کا خصوصی اہتمام کیا تھا۔

یاد رہے کہ شگفتہ اعجاز اس وقت زندگی کے مشکل دور سے گزر رہی ہیں۔ انکے شوہر یحییٰ شدید بیمار ہیں اور مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

Leave a reply