شکارپور: بارات کی بس پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

0
61
شکارپور: بارات کی بس پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

شکارپور میں بارات کی بس پر فائرنگ کے نتیجے میں دلہا سمیت تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ قومی شاہراہ بائی پاس پر پیش آیا۔ جاں بحق افراد میں دلہا، دلہا کا بھائی اور بس کا ڈرائیور شامل ہیں، جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بارات شکارپور سے جیکب آباد کی جانب جا رہی تھی اور یہ واقعہ پرانی دشمنی کے باعث ہوا۔ پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

Leave a reply