شوہر کو زوردار جھٹکا ؛ بیوی بھکاری کے ساتھ بھاگ نکلی

0
190
شوہر کو زوردار جھٹکا ؛ بیوی بھکاری کے ساتھ بھاگ نکلی

ہاٹ لائن نیوز : شوہر کو اس وقت اپنی زندگی کا جھٹکا لگا جب اسے پتہ چلا کہ اسکی بیوی بھکاری کے ساتھ بھاگ گئی ہے۔

واقعہ ریاست اتر پردیش میں اسوقت پیش آیا جب ایک خاتون اپنے شوہر اور 6 بچوں کو چھوڑ کر بھکاری کیساتھ بھاگ گئی۔

رپورٹ کیمطابق راجو نامی شہری نے پولیس میں اپنی 36 سالہ بیوی کے بھکاری کے ساتھ بھاگنے کی شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے بیوی اور بھکاری کی تلاش شروع کردی۔

میڈیا رپورٹس کیمطابق راجو نے پولیس میں دفعہ 87 کے تحت شکایت درج کرائی ہے جس کا تعلق خاتون کے اغوا سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق 45 سالہ راجو نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی راجیشوری اور 6 بچوں کے ساتھ ہرپال پور علاقے میں رہتا ہے۔ بھکاری اور اس کی بیوی دونوں فون پر بات کرتے تھے۔

Leave a reply