شوہر کا بیوی پر حملہ: سڑک پر گلا کاٹنے کی کوشش، ویڈیو وائرل

0
209
شوہر کا بیوی پر حملہ: سڑک پر گلا کاٹنے کی کوشش، ویڈیو وائرل

اوڈیشہ کے شہر بھونیشور کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گھریلو تنازع کے باعث شوہر نے بیوی پر سڑک پر حملہ کر دیا۔

واقعہ جمعرات کی دوپہر بالاسور ضلع میں پیش آیا، جب ایک شخص اپنی ناراض بیوی سے صلح کے لیے کٹک سے 175 کلومیٹر کا سفر طے کرکے آیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان کافی عرصے سے اختلافات چل رہے تھے۔

راستے میں دونوں کے درمیان بات چیت ہو رہی تھی، کہ اچانک شوہر نے بیوی کو بالوں سے پکڑ کر سڑک پر گھسیٹا اور پھر تیز دھار آلے سے اس پر حملہ کر دیا۔ واقعے کی ویڈیو ایک راہ گیر نے اپنے موبائل فون میں محفوظ کر لی، جو بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

زخمی خاتون کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے پیشِ نظر اسے کٹک کے بڑے اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔

موقع پر موجود شہریوں نے ملزم کو فرار ہونے سے پہلے ہی قابو میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Leave a reply