شوہر نے بیٹوں کے ساتھ مل کر بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا

شوہر نے بیٹوں کے ساتھ مل کر بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا
راولپنڈی کے تھانہ روات میں خاوند نے بیٹوں کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کرکے لاش ویرانے میں دفنا دی، مقتولہ کے بھائی کے بیان پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے باپ اور دونوں بیٹوں کو گرفتار کر لیا، مقتولہ کے بھائی زاہد خان نے کہا کہ بہن نگینہ کی شادی 30 سال پہلے فضل مالک سے ہوئی، ان کے 2 بیٹے اور 3 بیٹیاں ہیں، ڈیڑھ سال پہلے بھانجی کی شادی فضل مالک کے بیٹے زبیر سے طے ہوئی۔
پندرہ جولائی کو بھانجی روات سے بھاگ کر واپس پشاور آ گئی اور اس نے بتایا کہ نگینہ پر بدچلنی کا الزام عائد کیا اور کہا کہ میرے سامنے پہلے زہر دیا گیا اور پھر سر میں ڈنڈے مار کر اسے قتل کیا گیا، ملزمان لاش کو نامعلوم مقام پر لے گئے، پولیس نے غیرت کے نام پر مقدمہ درج کر لیا، ملزم فضل مالک کو بیٹوں سمیت گرفتار کر کے ویرانے میں لے گئے اور کھدائی کے بعد وہاں سے لاش برآمد کر لی گئی اور مزید تفتیش جاری ہے۔








