شوہر نے اپنی محبوبہ کے لیے ڈاکٹر بیوی کا قتل کر دیا، پیغام بھی وائرل

بنگلور میں ایک شخص پر الزام ہے کہ اس نے اپنی ڈاکٹر بیوی کو قتل کر دیا اور جرم کے بعد اپنی محبوبہ کو پیغام بھیجا۔
پولیس کے مطابق جنرل سرجن ڈاکٹر مہیندر ریڈی نے اپنی بیوی، ڈاکٹر کروتھیکا ریڈی، کو بے ہوشی کی دوا دے کر قتل کیا۔ واقعہ 21 اپریل کو پیش آیا تھا، تاہم مہیندر کو چھ ماہ بعد گرفتار کیا گیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق، مہیندر نے ڈیجیٹل ادائیگی کی ایپ کے ذریعے ایک لڑکی سے دوستی کی تھی جو بعد میں محبت میں تبدیل ہو گئی۔ فون کے فارنزک تجزیے کے دوران پولیس کو مہیندر کی جانب سے بھیجا گیا پیغام ملا جس میں اس نے کہا کہ “میں نے تمہاری خاطر اپنی بیوی کو مار ڈالا ہے۔”
پولیس نے متاثرہ خاتون کے گھر سے شواہد جمع کیے اور فارنزک رپورٹ سے تصدیق ہوئی کہ مقتولہ کے جسم میں پروپوفول نامی طاقتور بے ہوشی کی دوا موجود تھی، جو قتل کی نشاندہی کرتی ہے۔
ڈاکٹر کروتھیکا ریڈی کے والد نے بھی شکایت درج کرائی اور کہا کہ ان کے داماد نے ان کی بیٹی کا قتل کیا ہے۔ پولیس نے متاثرہ خاتون سے پوچھ گچھ کی، تاہم اس کی شناخت راز میں رکھی گئی ہے۔









