شوکت یوسفزئی نےپی ٹی آئی کی تازہ ترین حکمت عملی بتادی

ہاٹ لائن نیوز : سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے پاکستان تحریک انصاف کی حکمت عملی بتاتے ہوئے کہاہےکہ ہماری منزل ڈی چوک ہے، ڈی چوک پہنچ کر غیر معینہ مدت تک دھرنے پر بیٹھیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ نااہل حکومت نےپاکستان بند کرکے ہمارا احتجاج کامیاب کرایا۔
شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ڈی چوک پہنچ کر غیر معینہ مدت تک دھرنا دینگے، دھرنا اسوقت تک جاری رہیگا جبتک حکومت کی گردن سےسریانہیں نکال لیتے، عمران خان کیخلاف جعلی مقدمات ختم ہونے چاہئیں۔









