
شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی نے شوبز چھوڑنے کا اشارہ دے دیا
پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی سب سے خوبصورت جوڑی دانش تیمور اور عائزہ خان نے مستقبل میں شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے کا اشارہ دیا ہے، عائزہ خان نے ایک انٹرویو میں سوال کا جواب دیتے ہوئے اپنی اور دانش کی مستقبل کے بارے میں پلاننگ میں تہلکہ خیز انکشاف کیا، ان سے پوچھا گیا کہ اگر انھیں سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر کسی من پسند جگہ بھاگنے کا موقع ملے تو وہ کون سی جگہ جائیں گی ؟ عائزہ خان نے کہا کہ ’’ایک دن آئے گا کہ دانش اور میں نہ صرف اسکرین بلکہ سوشل میڈیا سے بھی گم ہو جائیں گے اور ہم سوئٹزرلینڈ چلے جائیں گے‘‘۔








