
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی بلے باز شوال ذوالفقار کندھے کی انجری کے باعث چھ ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئی ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق شوال ذوالفقار نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے کندھے کی انجری کا شکار ہوئیں ۔
پی سی بی نے بتایا کہ چوٹ کے بعد شوال ذوالفقار کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے دائیں کندھے کا ایکسرے کیا گیا جس سے کندھے میں اے سی جوائنٹ کی موچ کا انکشاف ہوا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا مزید کہنا ہے کہ شوال کی واپسی کا فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا، اس دوران ٹیم فزیو ان کی انجری کو دیکھیں گے۔









