شناخت پریڈ کے لیے بھیجے گئے 532 ملزمان کی ضمانتیں منظور

0
142
شناخت پریڈ کے لیے بھیجے گئے 532 ملزمان کی ضمانتیں منظور

ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے شناخت پریڈ میں بھیجے گئے 532 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، ملزمان کی جانب سے انصار کیانی اور دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے ملزمان کو 20، 20 ہزار روپے کے مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دیا جب کہ گزشتہ روز عدالت نے 28 ملزمان کو کیس سے بری کردیا تھا۔

Leave a reply