شمالی کوریا نے کچرے سے بھرے تھیلے غباروں کے ذریعے جنوبی کوریا میں پھینک دیے

0
222
شمالی کوریا نے کچرے سے بھرے تھیلے غباروں کے ذریعے جنوبی کوریا میں پھینک دیے

ہاٹ لائن نیوز : شمالی کوریا نے کچرے سے بھرے بیگ غباروں سے باندھ کر جنوبی کوریا میں پھینکے ہیں، سڑکوں پر کوڑا دیکھ کر شہری پریشان، حکام نے بھی لوگوں کو سڑک پر بکھرے کچرے سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے،انتظامیہ نے متاثرہ مقامات پر فوج، کیمیائی اور بائیولوجیکل تفتیشی ٹیمیں بھی تعینات کی ہیں۔

شمالی کوریا کے اس اقدام پر جنوبی کوریا نے شدید احتجاج کیا اور کہا کہ یہ اقدام عالمی قانون کی خلاف ورزی اور شہریوں کی سلامتی کو شدید خطرے کا باعث ہے، شمالی کوریا ایسی غیر انسانی اور گری ہوئی حرکتیں بند کرے، جبکہ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ یہ اقدام جنوبی کوریا کی کارروائیوں کے جواب میں کیا گیا ہے،جنوبی کوریا اکثر غباروں اور ڈرونز سے پروپیگنڈا پمفلٹ، کھانے اور ادویات شمالی کوریا میں بھیجتا رہتا ہے۔

Leave a reply