شمالی وزیرستان کےعلاقےسپن وام میں آپریشن، 4 خوارج ہلاک

0
143
شمالی وزیرستان کےعلاقےسپن وام میں آپریشن، 4 خوارج ہلاک

ہاٹ لائن نیوز : شمالی وزیرستان کےعلاقےاسپن وام میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا ہے جسکےنتیجے میں 4 دہشت گرد مارےگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کیجانب سے جاری بیان کیمطابق اسپن وام میں غیر ملکیوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کیمطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نےدہشت گردوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 غیر ملکی ہلاک ہوگئے۔

آپریشن کےدوران اسلحہ، گولیاں اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔ ہلاک ہونے والے خوارج سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ بیرونی افراد کے خاتمے کیلیے کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Leave a reply