شمالی علاقوں میں خون جما دینے والی سردی، نظامِ زندگی متاثر

0
65
شمالی علاقوں میں خون جما دینے والی سردی، نظامِ زندگی متاثر

ملک کے مختلف حصوں میں سردی کی شدید لہر برقرار ہے جبکہ شمالی علاقوں میں درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے کہیں نیچے گر چکا ہے۔ ہنزہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث شدید سردی نے معمولاتِ زندگی کو متاثر کر دیا ہے۔
موسمی رپورٹس کے مطابق اتوار کی صبح کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری رہا، جبکہ اسلام آباد میں 2، لاہور میں 3، پشاور میں 4 اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
گلگت بلتستان کے علاقوں ہنزہ اور استور کے بالائی حصوں میں شدید سردی کے باعث روزمرہ سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں اور سرد ہوائیں صورتحال کو مزید سخت بنا رہی ہیں۔
دوسری جانب سرد موسم کے پیش نظر سندھ میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق سرکاری اور نجی اسکول اب صبح 9 بجے کھولے جائیں گے، جس کا اطلاق پیر سے 26 جنوری تک ہوگا۔
اسی طرح پنجاب میں بھی تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عوامی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی ادارے اب 19 جنوری سے دوبارہ کھولے جائیں گے۔

Leave a reply