شمالی ایران میں زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس

شمالی ایران میں زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس
ایران میں زلزلے کے جھٹکوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلہ زمین کی دس کلومیٹر گہرائی کے اندر آیا، جب کہ اس کا مرکز قرن آباد کے مشرق میں اکتیس کلومیٹر اور گرگان سے چھیالیس کلومیٹر پر واقع تھا۔
گرگان کی آبادی تقریباً 2.5 لاکھ ہے، زلزلے سے کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، آفٹر شاکس کا اندیشہ موجود ہے، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔









