شعیب اختراورہربھجن سنگھ نےماضی کی یادتازہ کردی

ہاٹ لائن نیوز : چیمپئنز ٹرافی 2025ءکی آمد کے ساتھ ہی ، کرکٹ کا جوش و خروش بڑھ رہا ہے۔ اس سلسلے میں ، سابق ہندوستانی کھلاڑی ہربھجن سنگھ اور پاکستان کے فاسٹ بولر شعیب اختر ایک بار پھر آمنے سامنے آئے ہیں ، جنکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں ، شعیب اختر اور ہربھجن سنگھ کو دبئی کے بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں دکھایا گیا تھا ، ویڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ ہربھجن سنگھ کے ہاتھ میں پلاسٹک کا بیٹ ہے اور شیب اختر ان کے پاس آئے، انکے ہاتھ میں بول ہےاور وہ اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ اسے ماریں اور مذاق میں مختصر جھگڑاکرتےہیں، یہ دونوں کھلاڑی ماضی کیطرح کرکٹ کے میدان میں نظر آئے۔
دو سابقہ کرکٹرز کی فیس ٹوفیس ملاقات دیکھ کر ، سوشل میڈیا صارفین نے کہاکہ دونوں کھلاڑیوں نے انہیں ماضی کی یاد دلادی۔









