شردھا کپور ناگن کا کردار ادا کریں گی، فلم کی شوٹنگ کا اعلان

0
205
شردھا کپور ناگن کا کردار ادا کریں گی، فلم کی شوٹنگ کا اعلان

ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کے مداحوں کے لیے ایک خوشخبری ہے۔ ان کی نئی آنے والی فلم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ شردھا کپور اب ناگن بن کر مداحوں کے دلوں پر راج کرنے کو تیار ہیں۔

فلم کے پروڈیوسر نکھل دویدی نے فلم کے حوالے سے ایک اپڈیٹ دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کب شروع ہوسکتی ہے۔

ایک خصوصی بات چیت میں نکھل دویدی نے کہا کہ ہمیں فلم کا سکرپٹ تیار کرنے میں تین سال لگے۔ نکھل نے فلم بنانے کا فیصلہ کیوں کیا؟ انہوں نے کہا کہ یہ بالکل نیا موضوع ہے۔ جس کا پہلے کی فلموں سے کوئی تعلق نہیں۔ فلم بنانے کی بنیادی وجہ لوک داستان ہے۔ نکھل نے امید ظاہر کی کہ فلم بینوں کوایک منفرداور مافوق الفطرت فلم دیکھنےکوملےگی۔

جب ان سے فلم کی کاسٹ کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا جواب تھا کہ شردھا کی صلاحیتوں نے انہیں ناگن کے لیے بہترین انتخاب بنایا اور ہمیں خوشی ہے کہ وہ فلم کا حصہ ہیں۔

Leave a reply