
ہاٹ لائن نیوز : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں کمی کا اعلان کردیا۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 150 بیسس پوائنٹس کی کمی کردی۔
اسٹیٹ بینک نے 1.5 فی صد کمی کرنیکے بعد شرح سود 22 فی صد سے کم کر کے 20.5 فی صد کر دی ہے۔ حالیہ کمی 4 سال میں ملک میں شرح سود میں پہلی کمی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق شرح سود میں کمی کا فیصلہ آج ہونیوالے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔









