شدید گرمی : گاڑیوں کو آگ لگنے لگی

ہاٹ لائن نیوز : عرب ممالک میں ان دنوں شدید گرمی جاری ہے جس سے جہاں شہری پریشان ہیں وہیں اب گاڑیاں بھی شدید متاثر ہونے لگی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سڑکوں پر دوڑتی گاڑیوں میں بھی آگ لگ گئی ہے۔
متحدہ عرب امارات میں ان دنوں درجہ حرارت 50 ڈگری سے اوپر چلا گیا ہے، ایسے میں امارات کی گاڑیوں میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
گرمی سے جہاں شہری پریشان ہیں وہیں مالی مشکلات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ گاڑیوں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے سے یہ واقعات رونما ہو رہے ہیں۔









