
ہاٹ لائن نیوز : حیدرآباد میں شدید گرمی سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، دوسری جانب اوکاڑہ میں بھی گرمی سے نمازی جاں بحق ہوگیا۔
حیدر آباد کے قاسم آباد تھانے میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) اختر حسین ڈیوٹی کے دوران بے ہوش ہو گئے۔
پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پولیس اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انکی موت کی تصدیق کردی۔
دوسری جانب اوکاڑہ میں شدید گرمی سے نمازی جان کی بازی ہار گیا، ریسکیو ٹیم نے طبی امداد دینے کی کوشش کی لیکن نمازی جانبر نہ ہوسکا۔