شبلی فراز کی نشست پر سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے کی کوشش ناکام

0
107
شبلی فراز کی نشست پر سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے کی کوشش ناکام

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے شبلی فراز کی نااہلی کے بعد ان کی سینیٹ کی نشست پر الیکشن روکنے کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے شبلی فراز کی نااہلی کے بعد سینیٹ کی نشست پر الیکشن معطل کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے الیکشن معطل کرنے کی استدعا کی، تاہم عدالت نے یہ کہتے ہوئے درخواست مسترد کر دی کہ جب امیدوار کی نامزدگی ہو چکی ہے تو حکم امتناع کی ضرورت نہیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا تھا اور پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ملتوی ہو چکی ہے۔ عدالت نے ہائی کورٹ کو ہدایت دی ہے کہ دونوں فریقین کو سن کر فیصلہ کرے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے پاس یہ اختیار نہیں کہ چیئرمین سینیٹ کے ریفرنس کے بغیر کسی کو نااہل کرے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہائی کورٹ میں کیس کے دوران انہیں ریلیف مل سکتا ہے۔

شبلی فراز کی نااہلی کے باعث ان کی نشست پر سینیٹ الیکشن کل ہونے والا ہے، جس میں پانچ امیدوار میدان میں ہیں۔

Leave a reply