
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کو شاہ محمود قریشی پر لاہور میں درج مقدمات میں چالان جمع کروانے کا حکم دے دیا
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے شاہ محمود قریشی کے ریمانڈ سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کیا۔ تحریری حکم کے مطابق تفتیشی افسر نے شاہ محمود قریشی کا 30 دن کا مزید جسمانی ریمانڈ مانگاتفتیشی افسر نے شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی کوئی پیش رفت رپورٹ عدالت پیش نہیں کی عدالت شاہ محمود قریشی کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیتی ہے
تفتیشی افسر نے کہاکہ شاہ محمود قریشی کا موبائل فون ریکور کرنا ہے جبکہ شاہ محمود قریشی کے وکیل نے بتایا کہ گرفتاری کے وقت موبائل فون پولیس نے پکڑ لیا تھا۔شاہ محمود قریشی انیس روز جسمانی ریمانڈ پر رہے۔









