شاہ محمودقریشی اور یاسمین راشد پر فرد جرم عائد کردی گئی

ہاٹ لائن نیوز : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شادمان تھانے کو جلانے کے کیس میں شاہ محمودقریشی اور یاسمین راشد اور دیگر پر فرد جرم عائد کردی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد شادمان تھانے کو جلانے اور توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے پی ٹی آئی کےوائس چیئرمین شاہ محمود اور یاسمین راشد پر فرد جرم عائد کی۔
دونوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا، جس پر عدالت نے ملزمان کیخلاف سرکاری گواہوں کو طلب کرلیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی۔








