شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان پر سوشل میڈیا پر تنقید

0
94
شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان پر سوشل میڈیا پر تنقید

بالی وڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق آریان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جو کہ 28 نومبر کی ایک پارٹی کی ہے۔ اس موقع پر آریان کے ہمراہ کچھ مقامی سیاسی رہنماؤں کے بچے بھی موجود تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آریان کھڑے ہو کر لوگوں کو ہاتھ ہلا رہے تھے، اور اس دوران انہوں نے ایک نامناسب اشارہ بھی کیا، جس پر صارفین نے شدید تنقید کی ہے۔

سوشل میڈیا پر تبصرہ کرنے والے افراد نے کہا کہ اتنے بڑے اسٹار کے بیٹے ہونے کی وجہ سے کچھ ذمہ داریاں بھی ہوتی ہیں اور آریان کو اس قسم کی حرکتیں نہیں کرنی چاہیے تھیں۔

Leave a reply