
ہاٹ لائن نیوز : میڈیا رپورٹس کیمطابق شاہ رخ خان کا نام دنیا کے 10 خوبصورت ترین مردوں میں شامل ہو گیا ہے۔
ناموں کی یہ فہرست معروف سرجن ڈاکٹر جولین ڈی سلوا نے تیار کی ہے اور اس میں ہالی ووڈ کے بڑے اداکاروں کے نام شامل ہیں۔ ڈاکٹر ڈی سلوا لندن میں سنٹر فار ایڈوانسڈ فیشل کاسمیٹک اینڈ پلاسٹک سرجری میں کام کرتےہیں۔
مداحوں کیمطابق شاہ رخ خان دنیا کے سب سے خوبصورت انسان ہیں جب کہ ایک سائنسی تحقیق میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ شاہ رخ خان کا چہرہ بالکل پرفیکٹ ہے۔
ڈاکٹر ڈی سلوا نے سب سے خوبصورت مردوں کی درجہ بندی کے لیے گولڈن ریشیو، ایک ریاضیاتی فارمولہ استعمال کیا جو کشش کی پیمائش کرتا ہے۔









