
ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان ممبئی میں اپنی رہائش گاہ ‘منت’ میں مزید دو منزلیں شامل کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
بھارتی میڈیاکیمطابق شاہ رخ کا پرتعیش گھر ‘منت’ انکی پرتعیش جائیدادوں میں سرفہرست ہے جو سمندر کے کنارے واقع ہے۔
شاہ رخ کی اہلیہ گوری نے مہاراشٹرا کوسٹل زون مینجمنٹ اتھارٹی کو خط لکھ کر منت میں اضافی 616.02 مربع میٹر زمین (دو اضافی منزلیں) شامل کرنے کی اجازت مانگی ہے، اس منصوبے پر 25 کروڑ روپے لاگت آئیگی۔









