شاہینوں کو چوتھے میچ میں بھی شکست، سیریز انگلینڈ کے نام رہی

0
199
شاہینوں کو چوتھے میچ میں بھی شکست، سیریز انگلینڈ کے نام رہی

ہاٹ لائن نیوز : اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے 158 رنز کا ہدف انگلینڈ نے 15.3 اوورز میں حاصل کیا،انگلینڈ کی طرف سے فل سالٹ پنتالیس، جوز بٹلر انتالیس رنز، ول جیکس بیس، جونی برسٹو 28 اور ہیری بروک نے 17 رنز بنائے جبکہ پاکستان کی طرف سے تینوں وکٹیں حارث رؤف نے لیں۔

پاکستان کی طرف سے عثمان خان اڑتیس، بابراعظم چھتیس، محمد رضوان تئیس اور افتخار احمد اکیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے، نسیم شاہ نے سولہ اور حارث رؤف نے آٹھ رنز بنائے، شاداب خان، اعظم خان اور شاہین آفریدی 0 پر آؤٹ ہوئے، انگلینڈ کی طرف سے لیام لیونگسٹون، مارک ووڈ اور عادل رشید نے دو، دو معین علی، جوفرا اور کرس جورڈن نے 1,1 وکٹ حاصل کی۔

Leave a reply