
ہاٹ لائن نیوز : شاہد خاقان عباسی کی پارٹی پر پہلا اعتراض سامنے آگیا ہے۔
یہ اعتراض سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پارٹی کی رجسٹریشن سے قبل سامنے آیا۔ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعت نے عوام پاکستان پارٹی کے نام پر اعتراض کیا۔
چیئرمین ہم عوام پاکستان پارٹی محمد امجد چوہدری نے الیکشن کمیشن کو باضابطہ درخواست جمع کرادی۔
چیئرمین ہم عوام پاکستان پارٹی نے مؤقف اختیار کیا کہ عوام پاکستان پارٹی کا نام ہماری جماعت سے ملتا جلتا ہے لہٰذا عوام پاکستان کو بطور جماعت رجسٹرڈ نہ کیا جائے۔









