شاہد خاقان عباسی کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

0
239
شاہد خاقان عباسی کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

ہاٹ لائن نیوز : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ ہمیں ایک دوسرے کو کرپٹ کہنا بند کرنا ہوگا۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے موجودہ سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں ملکی مسائل پر بات نہیں کرتیں، وہ نئی سیاسی جماعتیں اس لیے بنا رہے ہیں کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے کوئی بات نہیں کی جاتی، الیکشن مہم میں پاکستان کے مسائل پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو قومی مسائل پر بات نہیں کرنی چاہیے، ہم سب کو ایک دوسرے کو کرپٹ کہنا بند کرنا ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 8 فروری کا الیکشن اتنا متنازعہ الیکشن بن گیا ہے کہ اس سے ملک کو نقصان ہوگا کیونکہ جب لوگوں کا سسٹم پر سے اعتماد اٹھتا ہے تو نقصان ہی ہوتا ہے۔

Leave a reply