شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل نے نئی سیاسی جماعت بنا لی

0
225
شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل نے نئی سیاسی جماعت بنا لی

ہاٹ لائن نیوز : سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عوام پاکستان پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت تشکیل دے دی۔

نئی پارٹی کے حوالے سے اسلام آباد میں تقریب ہوئی جس میں شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، سابق گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب عباسی، سابق وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا، سابق صوبائی وزیر پنجاب زعیم قادری اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

نئی سیاسی جماعت عوام پاکستان پارٹی کا نعرہ ’’بدلیں گے نظام‘‘ رکھا گیا ہے، پارٹی کے جھنڈے کا رنگ سبز اور نیلا رکھا گیا ہے، جس میں پارٹی کا نام سفید رنگ میں لکھا گیا ہے۔

Leave a reply