
ہاٹ لائن نیوز : حال ہی میں شاہین آفریدی کا چھوٹا بیٹا اپنے نانا شاہد آفریدی کے گھر پہنچا جس کے استقبال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
مذکورہ ویڈیو شاہد آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہین اور انشا کے چھوٹے بیٹے کو شاہد آفریدی اپنی بانہوں میں لے کر استقبال کر رہے ہیں۔
شاہد آفریدی نے اپنے نومولود نواسے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ بچے کو سیدھے راستے پر چلائے۔








