
شان ٹیٹ بنگلہ دیش کے کوچ مقرر
بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر شان ٹیٹ کو اپنا بولنگ کوچ مقرر کر دیا ہے، ڈھاکا سے جاری بی۔ سی۔ بی کے اعلامیے کے مطابق شان ٹیٹ اس ماہ کے آخر میں بنگلادیش کی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر سے نومبر 2027ء تک معاہدہ کیا ہے، شان ٹینٹ اس سے پہلے ویسٹ انڈیز، پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔









