شام میں فرقہ ورانہ جھڑپوں سے 89 افراد جاں بحق

شام میں فرقہ ورانہ جھڑپوں سے 89 افراد جاں بحق
شام کے جنوبی شہر سویدا میں 2 گروپوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں اب تک 89 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، راہ زنی کے بعد شروع ہونے والے فسادات خانہ بدوش قبیلے اور مقامی دروز کے درمیان نسلی فسادات کا رخ اختیار کر گئی ہیں۔
شامی میڈیا کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی اکثریت کا تعلق دروز فرقے سے بتایا جا رہا ہے، جبکہ ان فسادات میں دس سے زائد مسلح قبائلی بھی مارے گئے ہیں، سویدا گورنمنٹ نے مسلح جھڑپوں کے دوران چھ شامی فوجیوں کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی ہے۔









