شاعر مشرق کی 87 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

0
146
شاعر مشرق کی 87 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

شاعر مشرق کی 87 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

آج شاعر مشرق اور حکیم الامت علامہ محمد اقبال کا یوم وفات ہے، ملک بھر میں آج اقبال کی 87 ویں برسی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے،صدر مملکت نے علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے افکار، فلسفہ اور شاعری ہمارے لیے مشعل راہ ہے، ہمیں اقبال کے پیغام پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان کی سیاسی اور فکری خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، علامہ اقبال نے مسلمانوں کے زوال کا درد محسوس کیا، اور ان کو بیدار کرنے کے لیے افکار و اشعار کو ذریعہ بنایا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے نظریاتی معمار اور پہلے مفکر ہیں، علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے الگ وطن کا تصور پیش کیا، اور مسلمانوں کو سیاسی، فکری اور روحانی طور پر متحد کیا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری نے تحریک پاکستان کو نظریاتی بنیاد فراہم کی، اور علم، یقین، محکم اور خود اعتمادی پر زور دیا جو کہ آج بھی ہماری مشکلات کا حل ہے، انہوں نے نوجوانوں کو شاہین قرار دیا اور حصول علم اور اعلیٰ اخلاقی اقدار اپنانے کی تقلید کی ہے۔

Leave a reply