
متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ نے پہاڑوں کی 900 فٹ کی بلندی پر 2 فٹ بال اسٹیڈیم بنانے کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے حکمران شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے گزشتہ روز کلبہ فٹ بال کلب اور خور فکان فٹ بال کلب کے لیے بلند و بالا اسٹیڈیم بنانے کا کہا۔
انہوں نے کہا کہ فٹبال کلب کے لیے پہاڑوں کی بلندیوں پر ایک اسٹیڈیم بنایا جائے تاکہ کھلاڑیوں کو نمی سے پاک ماحول فراہم کرکے کھیل کے حالات کو بہتر بنایا جاسکے۔









