شادی ہال میں تلخ کلامی کے دوران کرسیاں چل گئیں

0
161
شادی ہال میں تلخ کلامی کے دوران کرسیاں چل گئیں

شادی ہال میں تلخ کلامی کے دوران کرسیاں چل گئیں

عزیز آباد فیڈرل بی ایریا کے شادی ہال میں شادی کی تقریب دلہا اور دلہن والوں کے درمیان تلخ کلامی کے باعث جھگڑے میں تبدیل ہو گئی، بات چیت کے دوران پیدا ہونے والی تلخی کلامی شدت اختیار کر گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے شادی ہال میدان جنگ بن گیا، شادی ہال کی انتظامیہ نے فوری طور پر علاقائی پولیس کو طلب کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جب اہلکار موقع پر پہنچے تو مشتعل افراد نے پولیس سے بھی ہاتھا پائی کی، جس کے نتیجے میں کانسٹیبل عثمان زخمی ہوا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس نے جھگڑے کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، تقریباً 30 سے چالیس نامعلوم افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Leave a reply