شادی ہالز، کیفے اور ریستوراں بند کرنے کا حکم

0
147
شادی ہالز، کیفے اور ریستوراں بند کرنے کا حکم

ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد اور راولپنڈی میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی کانفرنس سے قبل 12 سے 16 اکتوبر تک شادی ہالز، کیفے، ریستوراں اور سنوکر کلب بند رکھنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

پاکستان کی سربراہی میں ایس ای او سربراہی اجلاس 16 اور 17 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے جس میں چین کے وزیر اعظم لی کیانگ سمیت مختلف ممالک کے سربراہان شرکت کرینگے۔

پولیس نے اسلام آباد میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے لیے تاجروں کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ جاری کردہ نوٹس میں 12 سے 16 اکتوبر تک شادی ہالز، کیفے، ریسٹورنٹ اور سنوکر کلب بند رکھنےکاحکم دیاگیاہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق نوٹس کی خلاف ورزی کے مرتکب تاجروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی جب کہ ریس کورس پولیس نے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے تاجروں سے شورٹی بانڈز بھی طلب کیے، نوٹس تھانوں کے ایس ایچ اوز کیجانب سے جاری کیےگئے۔

Leave a reply