شادی کے دباؤ سے دلہا فرار، پولیس نے بھید کھول دیا

0
57

کراچی میں شادی کے روز لاپتہ ہونے والے نوجوان کا معاملہ حل ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق نوجوان اپنی مرضی سے گھر سے گیا تھا اور اسے کسی نے اغوا نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی کے رہائشی نوجوان نے شادی سے پہلے گھر والوں کی مرضی کے خلاف شادی پر پریشانی کے باعث گھر چھوڑ دیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نے خود اعتراف کیا ہے کہ وہ شادی نہیں کرنا چاہتا تھا اور اسی دباؤ کی وجہ سے گھر سے نکل گیا۔

ابتدائی اطلاعات میں یہ خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ دلہا کو اغوا کیا گیا ہے، جس پر مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔ تاہم تحقیقات سے معلوم ہوا کہ نوجوان کئی دن سڑکوں پر رہا اور بعد میں واپس گھر پہنچ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان اور اہل خانہ سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے تاکہ معاملے کو مکمل طور پر واضح کیا جا سکے۔

Leave a reply