شادی میں شرکت کے لیے آئے12 سالہ بچےکو قتل کر دیا گیا

0
156
شادی میں شرکت کے لیے آئے12 سالہ بچےکو قتل کر دیا گیا

ہاٹ لائن نیوز : میاں چنوں میں شادی کے لیے ملتان سے آنے والے 12 سالہ مہمان کو بدفعلی کے بعد قتل کر کے لاش زمین میں دبادی گئی۔

تھانہ چب کلاں کی حدود چک 75 بی 15 ایل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ملتان سے شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے آنے والے 12 سالہ مہمان کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق کمسان زاہد اپنی بہن کے ہمراہ 3 روز قبل ملتان سے 75 بی 15 ایل میں اپنے کزن کی شادی میں شرکت کے لیے آیا تھا جسے پہلے اغوا کیا گیا اور بعد ازاں بدفعلی کے بعد قتل کردیا گیا ۔

بچے کے اغوا کا مقدمہ تھانہ چھب کلاں میں درج کر لیا گیا، پولیس نے گھر کی دیکھ بھال کرنے والے شخص کو شک کی بنیاد پر گرفتار کر لیاہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور گرفتار ملزم کی نشاندہی پر بچے کی لاش برآمد کر لی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی تعداد ایک سے زائد ہے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

Leave a reply