شادی سے پہلے طلاق کی پیشگوئی پر ہانیہ عامر کا طنزیہ ردِعمل

0
62
شادی سے پہلے طلاق کی پیشگوئی پر ہانیہ عامر کا طنزیہ ردِعمل

معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے شادی سے قبل طلاق سے متعلق نجومیوں کی پیشگوئی پر طنزیہ انداز میں ردِعمل دے دیا۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ گردش کر رہا ہے جو ایک نجی ٹی وی پروگرام کا ہے، جس میں نجومیوں نے دعویٰ کیا کہ اگر ہانیہ عامر سال 2026 میں شادی کرتی ہیں تو انہیں مستقبل میں ازدواجی مشکلات اور طلاق کا سامنا ہو سکتا ہے۔
اس پیشگوئی پر ہانیہ عامر نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ردِعمل دیتے ہوئے مختصر مگر معنی خیز جملہ لکھا:
“عجیب، پہلے شادی تو ہونے دو۔”
اداکارہ کے اس ردِعمل کو صارفین کی جانب سے خاصی پذیرائی مل رہی ہے اور کئی افراد نے اسے غیر ضروری قیاس آرائیوں پر مناسب جواب قرار دیا۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر اور گلوکار و اداکار عاصم اظہر کے درمیان ممکنہ تعلق اور شادی سے متعلق چہ مگوئیاں بھی جاری ہیں، تاہم دونوں کی جانب سے ابتک کوئی باضابطہ بیان سامنےنہیں آیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس عاصم اظہر کی ماڈل میرب علی سے علیحدگی کے بعد ان کے اور ہانیہ عامر کے دوبارہ قریب آنے کی افواہوں نے جنم لیا، جو مختلف تقریبات میں دونوں کی مشترکہ موجودگی کے بعد مزید زور پکڑ گئیں۔
مزید برآں، عاصم اظہر کے حالیہ سولو البم میں شامل گانا “ہانییا” بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں فنکاروں کے تعلقات سے متعلق بحث ایک بار پھر تیز ہو گئی۔

Leave a reply