شادی بچانے کے لیے شوبز کو چھوڑا

0
272
شادی بچانے کے لیے شوبز کو چھوڑا

شادی بچانے کے لیے شوبز کو چھوڑا

سینئر اداکارہ نازلی نصر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی شادی بچانے کے لیے شوبز انڈسٹری چھوڑی تھی، لیکن طویل کوششوں کے باوجود وہ رشتہ قائم نہ رہ سکا، سینئر اداکارہ نے کہا ہے کہ شادی کے کچھ ماہ بعد ہی پتہ چل گیا تھا کہ یہ رشتہ مشکل ہے، انہوں نے 16 سال تک نبھانے کی کوشش کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ دولت اور محبت دونوں زندگی کے لئے ضروری ہیں اگر ان میں سے کوئی چیز نہ ہو تو زندگی کا توازن بگڑ سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ آج افسوس ہوتا ہے کہ انہوں نے اتنے سال اس رشتے کو دیے لیکن آخر کار رشتہ ختم ہو گیا۔

Leave a reply