سی ٹی ڈی کی کاروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک

0
159
سی ٹی ڈی کی کاروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی کی کاروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع دکی میں سیکورٹی فورسز اور سی۔ٹی۔ ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ مشترکہ کاروائی کی۔ کاروائی کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کی موجودگی کے حوالے سے اطلاع پر کی گئی،اہلکاروں کو دیکھ کر مشتبہ افراد نے فائرنگ شروع کر دی، دکی ڈبر پہاڑ کے مقام پر آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد فورسز اور شہریوں پرحملوں میں ملوث تھے البتہ دہشتگردوں کی لاشیں دکی اسپتال میں ضروری کاروائی کے بعد کوئٹہ روانہ کردی گئی ہیں، سی۔ٹی۔ڈی ذرائع کا کہنا تھا کہ کارروائی کی جگہ سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے تاہم گروپ کے بقیہ نیٹ ورک اور ساتھیوں کا سراغ لگانے کے لیے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Leave a reply