سی ٹی ڈی کی پنجاب میں مختلف کاروائیاں

0
224
سی ٹی ڈی کی پنجاب میں مختلف کاروائیاں

سی ٹی ڈی کی پنجاب میں مختلف کاروائیاں

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے انٹیلی جنس معلومات کی بنا پر صوبے کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے چونتیس مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے، ترجمان سی۔ ٹی۔ ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے کچھ خطرناک دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

سی۔ ٹی۔ ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائیاں بہاولپور، راوالپنڈی ، لاہور، ننکانہ صاحب سمیت دیگر شہروں میں کی گئیں، لاہور سے دو جبکہ بہاولپور سے ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹرز اور دیگر خطرناک اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔

Leave a reply