سی ٹی ڈی کا پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن

0
192
سی ٹی ڈی کا پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن

سی ٹی ڈی کا پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن

سی۔ٹی۔ ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 189 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کر کے دس دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی۔ ٹی۔ ڈی کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز لاہور، بہاولپور، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور جہلم میں کیے گئے جن میں دس دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق راولپنڈی سے دو خطرناک دہشت گردوں  کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے، دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹر، پمفلٹ اور نقدی برآمد ہوئی ہے، ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد مختلف جگہ پر کارروائی کر کے خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

Leave a reply