سی ویو پر مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

0
204
سی ویو پر مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے علاقے سی ویو پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں 2 ملزمان مارے گئے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق اتوار کو رش کے باعث سی ویو پر پولیس تعینات کی گئی تھی۔ اس دوران ایک شہری نے موٹر سائیکل پر گشت پر موجود شاہین فورس کے اہلکاروں کو بتایا کہ ملزم اسکا موبائل فون چھین کر فرار ہو گیا۔

اسد رضا کا کہنا تھا کہ اہلکاروں نے ملزمان کا پیچھا کیا تو انہوں نے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔ اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان مارے گئے۔

Leave a reply