سیکیورٹی گارڈ کی نادیدہ مخلوق سے گفتگو کی ویڈیو وائرل

0
171
سیکیورٹی گارڈ کی نادیدہ مخلوق سے گفتگو کی ویڈیو وائرل

ہاٹ لائن نیوز: ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں کچھ عجیب و غریب مناظر دیکھے جا رہے ہیں۔

وائرل ہونے والی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک سیکیورٹی گارڈ دفتر میں آدھی رات کو ‘غیر مرئی مخلوق’ کا باقاعدہ استقبال کرتا ہے۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کام کی جگہ پر جہاں سکیورٹی گارڈ کے علاوہ کوئی موجود نہیں تھا، چند لمحوں بعد دروازہ خود سے کھلتا ہے اور سیکیورٹی گارڈ اس کااستقبال کرکے اسے اندر آنے دیتا ہے۔ سیکیورٹی گارڈ کو بھی مخلوق سے بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دل چسپ تبصروں کی لہر دوڑادی۔ ایک صارف نے لکھا، ’’مجھے یقین ہے کہ سیکیورٹی گارڈ جب یہ سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھے گا تو فوراً اپنی نوکری چھوڑ دے گا۔‘‘

Leave a reply