
ہاٹ لائن نیوز: کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 11 میں سیکیورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ فوری طور پر سیکیورٹی گارڈ کی شناخت نہیں ہوسکی۔
ریسکیو ٹیم نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ عمارت میں مقیم لوگوں سے بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔







