سینیٹ الیکشن ایم کیو ایم کا پی پی پی امیدوار کی حمایت کا فیصلہ

0
195
سینیٹ الیکشن ایم کیو ایم کا پی پی پی امیدوار کی حمایت کا فیصلہ

سینیٹ الیکشن ایم کیو ایم کا پی پی پی امیدوار کی حمایت کا فیصلہ

ایم کیو ایم پاکستان نے پاکستان پیپلز پارٹی کو سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں اپنے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی۔پی امیدوار کی حمایت کریں گے، پیپلز پارٹی کا وفد کل ناصر حسین شاہ کی قیادت میں ایم۔کیو۔ایم کے مرکز جائے گا، ناصر شاہ نے ایم کیو ایم کی قیادت سے حمایت کی درخواست کی تھی۔

پی پی زرائع کا کہنا ہے کہ ان کی درخواست پر ایم کیو ایم کی طرف سے مثبت جواب آیا ہے، سینیٹ کی یہ نشست سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے سبب خالی ہوئی تھی، اس نشست پر پی۔ پی کی جانب سے وقار مہدی امیدوار ہیں۔

Leave a reply