سیلاب کا الرٹ جاری، بھارت نے ستلج میں مزیدپانی چھوڑ دیا

0
63

پاکستانی حکام کے مطابق بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں اضافی پانی چھوڑے جانے کے بعد دریا میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر متعلقہ اداروں نے سیلاب کے خطرے کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

وزارت آبی وسائل کی طرف سے جاری کردہ اطلاعات کے مطابق، ستلج میں ہریکے زیریں اور فیروزپور زیریں کے مقامات پر اونچے درجے کے سیلاب کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔ حکام نے نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو محتاط رہنے اور ممکنہ طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات اور ضلعی انتظامیہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، جبکہ امدادی اداروں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی ہنگامی صورت میں فوری کارروائی کی جا سکے۔

Leave a reply