سیلاب میں پھنسے 6 شیر بحفاظت ریسکیو، وائلڈ لائف رینجرز کا کامیاب آپریشن

0
94

لاہور: وائلڈ لائف رینجرز اور وائلڈ لائف ریسکیو فورس نے راوی کے کنارے ایک فارم ہاؤس میں سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے 6 شیروں کو کامیاب ریسکیو آپریشن کے بعد محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق یہ آپریشن ملتان روڈ پر واقع ایک نجی فارم ہاؤس میں انجام دیا گیا، جہاں سیلابی صورتحال کے باعث شیر محصور ہو گئے تھے۔ ریسکیو ٹیم نے چار کشتیوں، ماہر ویٹنری ڈاکٹروں اور خصوصی تربیت یافتہ عملے کی مدد سے یہ پیچیدہ کارروائی مکمل کی۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے اس کامیاب ریسکیو مشن پر وائلڈ لائف رینجرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات کے باوجود ٹیم نے جانفشانی سے اپنے فرائض انجام دیے اور نہ صرف شیروں کو بچایا بلکہ انسانی جانوں کو بھی ممکنہ خطرے سے محفوظ رکھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ریسکیو کیے گئے تمام شیروں کا فوری طبی معائنہ کیا جا رہا ہے تاکہ ان کی صحت کو یقینی بنایا جا سکے۔

Leave a reply