سیلاب متاثرین کی عزتِ نفس مقدم، خواجہ سعد نے کیمرے بند کرا دیے

باجوڑ: سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کا دورہ کرنے والے سینئر سیاسی رہنما خواجہ سعد رفیق نے امدادی چیکس کی تقسیم کے دوران کیمرے بند کروانے کی ہدایت دے کر سادگی اور انسانی ہمدردی کی مثال قائم کر دی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا تقاضا یہی ہے کہ ان کی مدد کو نمائش نہ بنایا جائے۔ انہوں نے وہاں موجود افراد اور میڈیا نمائندگان سے گزارش کی کہ چیکس کی تقسیم کے وقت تصاویر اور ویڈیوز نہ بنائی جائیں تاکہ متاثرہ خاندانوں کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے یہاں ایک دوسرے کا دکھ بانٹا ہے، اور یہی اصل جذبہ ہے۔ ایسے موقع پر سادگی اور احترام کے ساتھ متاثرین کی مدد کی جانی چاہیے